ڈبلنگ کے ذریعے سورج مکھی کی کاشت کاطریقہ نہایت کارآمد ثابت ہواہے، ماہرین زراعت

پیر 1 جنوری 2018 12:35

قصور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء)کاشتکاروں کو اچھی پیداوارکیلئے سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ پلانٹر‘ ٹریکٹرڈرل‘ سنگل روکاٹن ڈرل‘پوریاکیرا‘ڈبلنگ وچوپاکے ذریعے کاشت نہایت کارآمدثابت ہوئی ہے لہذاکاشتکار سورج مکھی کی کاشت کریں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں 9 انچ جبکہ بارانی علاقوں میں12 انچ رکھاجائے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ کاشتکاروں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئیے کہ بیج تروتر حالت میں کاشت کیاجائے اور بیج کی گہرائی 2 انچ سے زیادہ نہ ہو۔اگر کھیلیوں پرکاشت کرنا مقصود ہوتو کھیلیاں آلوکاشت کرنے والے رجر سے شرقاً غرباً نکالی جائیں اور کھیلیوںمیں پہلے پانی لگایاجائے پھرجہاں تک وترپہنچے اس سے تھوڑا اوپرخشک مٹی میں جنوب کی طرف بیج لگایاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبلنگ کے ذریعے سورج مکھی کی کاشت کاطریقہ نہایت کارآمد ثابت ہواہے۔