زہروں کے بروقت استعمال کے متعلق تمام ضروری معلومات کا علم ہونا ضروری ہے، ترجمان

پیر 1 جنوری 2018 12:35

ْقصور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ ٹنل میں کاشت سبزیوں پر ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں کا حملہ نسبتاً زیادہ ہوتاہے اسلئے موثرزہروں کے بروقت استعمال کے متعلق تمام ضروری معلومات کا علم ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ٹنل میں کاشت سبزیوں پرلیف مائنرکا حملہ بھی زیادہ ہوتاہے‘ ٹنل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کالے رنگ کی پلاسٹک شیٹ استعمال کی جائے تو گوڈی کے مقابلے میں بہترنتائج ملتے ہیں اس پلاسٹک شیٹ کو بطور ملچنگ استعمال نہ کیاجائے تو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بہت زیاد ہ محنت کرنی پڑتی ہے جس سے پیداواری اخراجات میں اضافہ ہوجاتاہے‘ پلاسٹک ٹنل میں تمام کاشتکار جڑی بوٹی مارزہریں استعمال نہیں کرتے۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ ٹنل میں جڑی بوٹی مارودیگر کیمیائی زہروں کے استعمال کیلئے بھی خصوصی تربیت حاصل کرناضروری ہے۔