زیادہ گوشت اوراچھی اون کیلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالی جائیں، محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ

پیر 1 جنوری 2018 12:35

قصور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ نے ملک میں گوشت اوراون کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث لائیوسٹاک فارمرزاور کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ گوشت اوراچھی اون کیلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کوترجیح دیں اور اس سلسلہ میں محکمہ لائیوسٹاک کے فیلڈسٹاف کی مشاورت کو بھی یقینی بنایاجائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لائیوسٹاک فارمرزکوہدایت کی کہ بھیڑوں کے باڑے کوسطح زمین سے 2فٹ اونچارکھا جائے‘ بھیڑوں کو کرم کش ادویات ہر4 ماہ بعد پلوائی جائیں اور اون کی کترائی موسم بہاراورموسم خزاں میں سال میں 2 بار کروائی جائے۔