پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے دوبارہ شادی; جمائما گولڈ اسمتھ کا رد عمل بھی آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر جنوری 12:20

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے دوبارہ شادی; جمائما گولڈ اسمتھ کا رد ..
لندن  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2018ء) : سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے نا اہلی کیس کی سماعت میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے دستاویزات جمع کروانے میں ان کی مدد کی ، جس کے بعد پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے عمران خان کو جمائمہ سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیا ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تو جمائمہ خان کو پاکستان لانے اور جلسے میں شرکت کروانےتک کا کہہ ڈالا۔

(جاری ہے)

ٹویٹر صارفین نے بھی جمائمہ اور عمران خان کی دوبارہ شادی کے آئیڈیا کو سپورٹ کیا ۔ حال ہی میں ایک ٹویٹر صارف نے جمائمہ گولڈ اسمتھ سے کہا کہ میرا آپ سے ایک سوال ہے کہ کیا آپ عمران خان سے دوبارہ شادی کریں گی؟
جس پر جمائمہ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں کسی بھی حوالے سے ٹویٹ کروں چاہے وہ ٹویٹ ٹرمپ سے متعلق ہو یا میرے ٹوتھ برش سے متعلق ہی کیوں نہ ہو۔ مجھے یقین ہے کہ پھر بھی مجھے کم از کم 5 جوابات ایسے ملیں گے جس میں عمران خان سے دوبارہ شادی سے متعلق دریافت کیا گیا ہو۔