اسلام آباد ہائیکورٹ کی او جی ڈی سی ایل میں مبینہ خلاف میرٹ بھرتیوں کے کیس میں درخواست گزار کو او جی ڈی سی ایل سے رجوع کی ہدایت

پیر 1 جنوری 2018 12:36

اسلام آباد ہائیکورٹ کی او جی ڈی سی ایل میں مبینہ خلاف میرٹ بھرتیوں کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے او جی ڈی سی ایل میں مبینہ طور پر خلاف میرٹ بھرتیوں کے خلاف درخواست گزار کو او جی ڈی سی ایل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی‘ جسٹس اطہر من الله نے کہا کہ اپنے ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کریں‘ شنوائی نہ ہو تو دوبارہ عدالت آئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں او جی ڈی سی ایل میں مبینہ طور پر خلاف میرٹ بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس اطہر من الله نے کی۔ عدالت نے درخواست گزار کو او جی ڈی سی ایل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس اطہر من الله نے کہا کہ اپنے ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کریں شنوائی نہ ہو تو دوبارہ عدالت آئیں۔

متعلقہ عنوان :