کینیا میں خوفناک ٹریفک حادثہ،

36افراد ہلاک‘16زخمی ہو گئے کینیا میں سالانہ بنیادوں پر تقریبا3000 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں‘رپورٹ

پیر 1 جنوری 2018 12:52

کینیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) افریقی ملک کینیا میں ہولنکاک ٹریفک حادثے میں 36افراد ہلاک اور16 زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق حادثہ ملک کے وسطی حصے میں ایک بس اور ایک لاری کے درمیان ہونے والی ٹکر سے پیش اییا۔رفٹ ویلی کے ٹریفک پولیس آفیسر زیروارومے نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات یہ حادثہ ناکورو شہر کے قریب پیش آیا۔

ارومے کے بقول تمام زخمیوں کواسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی لاشوں کو نکالنے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔یہ حادثہ مغربی کینیا کے شہر بوسیا سے دارالحکومت نیروبی سفر کرنے والی بس اور ناکورو سے سفر پر گامزن ایک لاری کے درمیان پیش اییا جبکہ حادثے میں دونوں ہی گاڑیوں کے ڈائیور ہلاک ہو گئے۔اطلاع ہے کہ جس شاہراہ پر یہ حادثہ پیش اییا اس پر اسی ماہ حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس آفیسر زیروارومے نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ غالباً بس کے بریک نے کام کرنا بند کر دیا تھا، جس کے سبب یہ حادثہ پیش اییا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کینیا میں سالانہ بنیادوں پر تقریبا3000 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں تاہم حکام اس کا الزام بے پرواہی سے گاڑی چلانے والوں، ناقص گاڑیوں اور تیز رفتاری پر عائد کرتے ہیں جبکہ مبصرین کے مطابق سڑکوں کی ابتر حالت اور کسی بھی قسم کی دیکھ بھال کے فقدان پر اموات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔