افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملوں میں سینئر طالبان رہنما مولوی مسرور ساتھیوں سمیت ماراگیا

مولوی احمد مسرور طالبان کا سینئر رہنما اور خودکش حملوں کا انچارج تھا ،ْ افغان میڈیا صوبائی حکومت کے میڈیا آفس نے ہلمند کے علاقے شورکئی میں فضائی حملوں کی تصدیق کردی

پیر 1 جنوری 2018 19:09

افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملوں میں سینئر طالبان رہنما مولوی مسرور ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملوں میں خودکش حملوں کا انچارج سینئر طالبان رہنما اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق اتوار کی شام جنوبی ہلمند میں فضائی حملے کیے گئے جس میں سینئر طالبان رہنما مولوی احمد مسرور مارا گیا۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق مولوی احمد مسرور طالبان کا سینئر رہنما اور خودکش حملوں کا انچارج تھا ،ْ حملوں میں مزید 15 افراد ہلاک ہوئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مقامی حکام نے بتایا کہ ضلع گریشک میں ہونے والے فضائی حملوں میں مولوی مسرور کے علاوہ مزید 2 سینئر طالبان رہنما ہلاک ہوگئے۔صوبائی حکومت کے میڈیا آفس نے ہلمند کے علاقے شورکئی میں فضائی حملوں کی تصدیق کردی۔دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق صوبے ننگر ہار میں بھی فورسز نے آپریشن کیا جس میں کالعدم داعش کے 11 جنگجو مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :