معاشرے میں انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء برادری کا کردار مسلمہ ہے،امتیاز شاہد قریشی

صوبائی حکومت وکلاء کی فلاح بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے ، صوبائی وزیر قانون ڈسٹرکٹ بار بونیر کے لئے دس لاکھ اور تحصیل بار طوطالئی کے لئے پانچ لاکھ کے امدادی چیک تقسیم کئے

پیر 1 جنوری 2018 21:44

معاشرے میں انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء برادری کا کردار مسلمہ ہے،امتیاز ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء برادری کا کردار مسلمہ ہے صوبائی حکومت وکلاء کی فلاح بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ڈسٹرکٹ باربونیر اور تحصیل بار طوطالئی کو صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی چیک دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے زکواة و عشر حاجی حبیب الرحمان کے علاوہ محکمہ قانون کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وزیر قانون امتیاز شاہد نے ڈسٹرکٹ بار بونیر کے لئے دس لاکھ اور تحصیل بار طوطالئی کے لئے پانچ لاکھ کے امدادی چیک وزیر زکواة و عشر حاجی حبیب الرحمان کو پیش کئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر زکواة نے بونیر ڈسٹرکٹ اور طوطالئی تحصیل بار کے لئے امدادی چیک دینے پر وزیر قانون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس احسن اقدام سے نہ صرف دونوں بار کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے بلکہ وکلاء برادری بھی انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرسکے گی اس موقع پر وزیر قانون نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وکلاء برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

انہو ںنے وکلاء پر بھی زور دیا کہ وہ عام آدمی کو سستے انصاف کی فراہمی کے لئے اجتماعی طورپراپنا کردار ادا کریں تاکہ پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :