پاکستان کا امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج، امریکی صدر کے بیان پر وضاحت طلب کر لی

پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی، پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرنا افسوسناک ہے، دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ

muhammad ali محمد علی پیر 1 جنوری 2018 22:29

پاکستان کا امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف ٹویٹ کے بعد امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفیر کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور اس بات سے آگاہ کیا گیاہے کہ اس پیغام کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔

پاکستان نے ڈیوڈ ہیل سے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے ۔اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے امریکی سفیر کو گفتگو کرتے ہو ئے واضح الفاظ میں بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ، پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے ، دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہواہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو15 سال میں33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی،پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا وہ سمجھتے ہیں ہمارے لیڈرز بے وقوف ہیں۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے افغانستان میں دہشتگردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔

متعلقہ عنوان :