امریکی اداروں کی رپورٹس نے ٹرمپ کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، امریکی صدر کے اعداد و شمار ہی غلط نکلے

02سے ابتک پاکستان کو صرف 19 ارب ڈالر امداد ملی جبکہ 14 ارب ڈالر سے زائد رقم دہشت گردی کے خلاف جنگی اخراجات کی مد میں امریکا پر واجب الادا تھی، کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ

پیر 1 جنوری 2018 23:07

امریکی اداروں کی رپورٹس نے ٹرمپ کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، امریکی صدر کے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) امریکی اداروں کی رپورٹس نے ٹرمپ کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، امریکی صدر کے اعداد و شمار ہی غلط نکلے، پاکستان کو صرف 19 ارب ڈالر امداد ملی جبکہ 14 ارب ڈالر سے زائد رقم دہشت گردی کے خلاف جنگی اخراجات کی مد میں امریکا پر واجب الادا تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو منہ میں آئے بول دیتے ہیں، پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی امداد دینے کے غلط اعداد و شمار دینے سے پہلے اگر اپنے ہی ادارے کانگریشنل ریسرچ سروس کی جاری رپورٹ پر نظر مار لیتے تو شاید دنیا کے سامنے شرمندگی سے بچ جاتے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو 2002 سے اب تک صرف 19 ارب ڈالر امداد دی ہے جبکہ 14 ارب 50 کروڑ ڈالر وہ رقم ہے کہ جو دہشت گردی کے خلاف جنگی اخراجات کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ وہ اخراجات ہیں کہ جن کی ادائیگی کرنا امریکہ کا فرض ہے اور یہ کوئی امداد نہیں ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سرہانے اور احسان مند ہونے کے بجائے امریکی صدر ڈانلڈ احسان فراموشی کامرتکب ہو رہے ہیں۔

افغانستان میں امریکہ کی ناکامیوں پر سوال اٹھاںے کے بجائے ڈانلڈ ٹرمپ پاکستان سے ہی ڈو مور کا مطالبہ ایسے کرتے ہیں، جیسے کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔امریکا کی وفاقی ایجنسیوں کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق 2018 میں سب سے زیادہ 3 ارب 10 کروڑ ڈالرامداد اسرائیل کو ملے گی، دیگر ممالک میں مصر، اردن، افغانستان، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، زیمبیا، نائجیریا اور عراق شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو آئندہ سے کسی بھی قسم کی امداد نہ دینے کی دھمکی دیدی ہے۔ اپنی ٹویٹ کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ گزشتہ پندرہ برسوں میں ہم نے پاکستان کو 33 ارب ڈالرز کی امداد دی جو بے وقوفی تھی۔ اب پاکستان کو کوئی امداد نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :