بھارتی آبی جارحیت جاری،

نہر مرالہ راوی لنک کے بعد نہر اپر چناب کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا

منگل جنوری 14:51

بھارتی آبی جارحیت جاری،
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) بھارتی آبی جارحیت جاری۔ نہر مرالہ راوی لنک کے بعد نہر اپر چناب کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب ،دریائے جموں توی، دریائے مناورتوی کے سنگم ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6489کیوسک ریکارڈ کی گئی اور ہیڈ خانکی کیلئے اخراج بھی 6489کیوسک رہا۔

ہیڈ مرالہ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں بھارت 55ہزا ر کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے تاہم اس نے دریائے چناب پر متعدد ڈیم قائم کرلئے ہیں اور وہاں پر دریائے چناب کا پانی روک لیا ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 4768کیوسک، دریائے جموں توی میں 1167کیوسک، دریائے مناور توی میں 554کیوسک پانی کی آمد ریکارڈ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پانی کی شدید قلت کے باعث نہر اپر چناب کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قبل ازیں پانی کی شدید کمی کے باعث نہر مرالہ راوی لنک کو 20ستمبر کو بند کردیا گیا تھا۔ اور نہر اپر چناب کو 6ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہاتھا۔ تاہم بھارت کی طرف بگلہار ڈیم پر دریائے چناب کا مکمل پانی روکے جانے کے باعث پانی کی آمد میں شدید کمی ہوگی ہے۔ جس کی بناء پر ہیڈ مرالہ کے مقام سے برآمد ہونے والی دونوں نہروں کو بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :