پاکستان اور بھارت کا جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ

منگل 2 جنوری 2018 15:18

پاکستان اور بھارت کا جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا سالانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بیان کے مطابق 31 دسمبر 1988ء کو پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والے جوہری تنصیبات اور سہولیات کے خلاف حملوں کے امتناع کے بارے میں معاہدے کے آرٹیکل II کے مطابق پاکستان نے جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست باضابطہ طور پر یکم جنوری 2018ء کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے وزارت خارجہ امور میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی۔

معاہدے کے مطابق نئی دلی میں بھارتی وزارت خارجہ امور نے بھی بھارتی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست بھارت کے مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے پاکستان ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی۔ یہ معاہدے اس شق کا حامل ہے کہ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے ،ْایسا یکم جنوری 1992ء سے مسلسل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :