شوپیان میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کاررائیاں

بانڈی پورہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے 2 ا ساتذہ پرتشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے

منگل 2 جنوری 2018 15:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع شوپیان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جن علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی گئیں ان میں کچھ ڈورہ ، چکورہ، بٹہ پورہ، لنڈورہ، گاہاہنڈ ، حرمین اور دیگر شامل ہیں۔

بھارتی پولیس کے سپر نٹنڈنٹ ایس اے ڈنکر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ معمول کی کارروائیاں ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں بھارتی فورسز کی طرف سی2 اساتذہ پر تشدد کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ایک سرکاری کوچنگ سینٹر میں گھس کر دو اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک استاد نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم بچوں کو پڑھانے میں مشغول تھے جب بھارتی فوجیوں نے اندر گھس کر بلا اشتعال گالیاں دینا اور مارنا شروع کیا ۔ انہوںنے کہا یہاں تک کہ حاجن میں انچارج ہیڈماسٹر کو بھی پیٹا گیا۔علاقے میں اساتذہ پر تشدد کی خبر پھیلتے ہی لوگوں نے سڑکوں پر نکل کرحتجاجی مظاہرے اورہڑتال کی ۔

متعلقہ عنوان :