وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

وزیرماہی گیری سرفرازچاکرڈومکی کابھی مستعفی ہونے کا فیصلہ،وزراء نےوزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں استعفوں کا فیصلہ کیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 2 جنوری 2018 18:34

وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جنوری 2018ء) : وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نےوزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے،وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اپنااستعفیٰ جلد وزیراعلیٰ بلوچستان کوارسال کردیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے وزارت سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کرلیاہے۔سرفراز بگٹی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے کے تناظر میں کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کل پریس کانفرنس میں اپنے مستعفی ہونے سے متعلق وضاحت بھی پیش کریں گے۔ وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے آئندہ دو روز میں اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ ثناءاللہ زہری کوارسال کرنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیرماہی گیری میرسرفرازچاکرڈومکی نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بعض حکومتی وزراء کے اپوزیشن کے ساتھ بھی رابطے ہیں۔جس کے باعث کچھ وزراء کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ مزید برآں نیشنل پارٹی کے رہنماء حاصل بزنجو نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی بھر پور حمایت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :