قومی سلامتی کمیٹی نےامریکی صدرٹرمپ کےدھمکی آمیزبیان کویکسرمستردکردیا

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس،سکیورٹی چیلنجزکا جائزہ،وفاقی وزراء،سول وعسکری حکام کی شرکت،ٹرمپ کابیان زمینی حقائق کےمنافی ہے،پاکستان اب کوئی ڈومورنہیں کرےگا۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 2 جنوری 2018 19:04

قومی سلامتی کمیٹی نےامریکی صدرٹرمپ کےدھمکی آمیزبیان کویکسرمستردکردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری 2018ء) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کودرپیش سکیورٹی چیلنجزکا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں امریکی صدرکی دھمکی سے متعلق بھرپورجواب دینے کیلئے سفارتی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرخارجہ خواجہ آصف ،وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیردفاع خرم دستگیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ایئرچیف سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی،مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ،امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری سمیت سول وعسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اجلاس کے شرکاء کوپاک امریکا تعلقات اور حالیہ امریکی الزامات سے پیداہونے والی صورتحال پربریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایل اوسی کی صورتحال اور پاک افغان بارڈرمینجمنٹ کابھی جائزہ لیاگیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی قیادت امریکی صدرٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان کاجواب دینے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان کویکسرمسترد کردیاہے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کابیان زمینی حقائق کے منافی ہے۔پاکستان اب کوئی ڈومور نہیں کرے گا۔اب امریکا کی نہیں بلکہ دوسروں کی ڈومور کی باری ہے۔پاکستان نے تازہ ترین صورتحال پردوست ممالک کواعتماد میں لینے کابھی فیصلہ کیا۔