ٹیوٹا راولپنڈی کے بلامعاوضہ شارٹ کورسز کا آغاز

8جنوری سے ہو گا کورسز کی معیاد تین سے چھ ہو گی ذاتی کاروبار کیلئے بلامعاوضہ قرضوں کی فراہمی کیلئے رہنمائی کی جائیگی،پرنسپل نجم آفتاب کی گفتگو

منگل 2 جنوری 2018 19:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پرحکومت پنجا ب کے ادارے ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے زیراہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فارق اعظم روڈ راولپنڈی میںبلامعاوضہ شارٹ کورسز کا آغاز 8جنوری سے کیا جارہا ہے۔پرنسپل نجم آفتاب نے بتایا ہے کہ کالج میں طلبا اور طالبات کیلئے الگ الگ اور مشترکہ تین ماہ سے چھ ماہ کی مدت کے شارٹ کورس کرائے جا رہے ہیں جن کابنیادی مقصد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلبا اور طالبات کورسز میں داخلہ کے فار م کالج کے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیںاورداخلہ لینے کے لیے بنیادی تعلیم میٹرک ہے۔ انہوں نے کہاکہ داخلہ فری کے ساتھ ساتھ ٹریننگ مٹیریل بھی بلامعاوضہ فراہم کیا جائے گا اورتمام کورسز انڈسٹری کے ماہر ماسٹر ٹرینرز کی زیرنگرانی کروائے جائیں گے اور دوران کورس رہنمائی کے کیرئیر کونسلنگ کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی کاروبار کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے بھی رہنما ئی کی جائے گی تاکہ کورس کے بعد طلبہ کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں دشواری پیش نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :