دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان اور پاکستان کی بہادر افواج کی لازوال قربانیاں ہیں‘امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ہرزہ سرائی بھارت کو خوش کرنے کیلئے قابل مذمت ہے

سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ویلی چار راولپنڈی سردار محمد عثمان حیات خان ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 2 جنوری 2018 20:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ویلی چار راولپنڈی سردار محمد عثمان حیات خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان اور پاکستان کی بہادر افواج کی لازوال قربانیاں ہیں ۔امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ہرزہ سرائی بھارت کو خوش کرنے کیلئے قابل مذمت ہے۔پاکستانی عوام کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے کسی بھی اندرونی و بیرونی دہشتگردی و سازش کا منہ توڑ جواب دینگے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد عثمان حیات خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور جوہری طاقت امریکہ سمیت بھارت کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے اور امریکی صدر نے مودی کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے خلاف بے بنیاد او بے ہودہ الزامات لگائے ہیں۔دنیا جانتی ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں ہماری ہیں اور مسلح افواج آج بھی دہشتگردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل امریکی صدر کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لے ۔