سعودی عرب میں بھارتی سمیت 23 دہشت گرد گرفتار

منگل 2 جنوری 2018 20:27

سعودی عرب میں بھارتی سمیت 23 دہشت گرد گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 8 غیر ملکیوں سمیت 23 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 23 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان میں 15 سعودی، 4 روسی، 3 مصری اور ایک بھارتی شہری شامل ہے۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام مشتبہ افراد کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا اور ان سے تفتیش کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ 2017 کے دوران سعودی عرب میں دہشت گردی اور بدعنوانی کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈان کا آغاز کیا گیا۔