معروف راک سٹار کشمیری گلوکار عاشق بٹ کی کراچی میں تین روزہ میلے میں آزادکشمیر کی نمائندگی

بیرون ممالک کے ایمبیسڈر کی موجودگی میں کشمیری زبان میں گلوکاری کر کے شرکاء سے خوب داد سمیٹی

منگل 2 جنوری 2018 20:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) معروف راک سٹار کشمیری گلوکار عاشق بٹ نے کراچی میں 185ممالک کے تین روزہ میلے میں آزادکشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے بیرون ممالک کے ایمبیسٹر کی موجودگی میں کشمیری زبان میں گلوکاری کر کے شرکاء سے خوب داد سمیٹی ۔شرکاء نے تالیاں بجا کر نوجوان گلوکار کی حوصلہ افزائی کی ۔

(جاری ہے)

کراچی میں منعقدہ اس تین روزہ میلے کا اہتمام محکمہ سیاحت نے کر رکھا تھا جس میں سیکرٹری سیاحت ،اطلاعات منصور قادر ڈار،ڈائریکٹر جنرل سیاحت سردار جاوید ایوب نے خصوصی شرکت کی ۔

تقریب میں موجود آزادکشمیر کے وزیر خزانہ صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی بھی موجود تھے ۔عاشق بٹ نوجوان گلوکار نے تھائی لینڈ ،یو اے ای ،ہالینڈ ،امریکا ،انگلینڈ کے ایمبسٹر کی موجودگی میں کراچی ایکسپو سنٹر پر شرکاء سے داد لی ۔عاشق بٹ پاکستان بھر میں گلوکاری کے شعبے میں آزادکشمیر کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے عاشق بٹ کو شاندار کارکردگی پرمبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :