ن)لیگی حکومت نے عوام کو سال کا پہلا تحفہ، پیٹرول بم گرا کر عوام پر ظلم عظیم کیا ہے‘شگفتہ نورین کاظمی

منگل 2 جنوری 2018 20:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع مظفرآباد خواتین ونگ کی سابق ضلعی صدر شگفتہ نورین کا ظمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو سال کا پہلا تحفہ، پیٹرول بم گرا کر دیا ہے ۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام پر ظلم عظیم کیا ہے ۔2018کے الیکشن میں پاکستانی عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی پیپلزپارٹی کے منڈیٹ چوروںکی ووٹ کی پرچی سے احتساب کرے گی،پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے خلاف پروپگنڈہ کرنے وا لے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر قائد کشمیر فخر مظفرآباد، چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میںمتحد و منظم ہے پروپگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانہ پڑے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی خوتین ونگ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان بھر سے آمدہ انتخابات میں واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،کامیابی کے دعوے کرنے والے کسی خوش فہمی میں نہ رہیں عوام نے پہلے ہی پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت مکمل فلاپ ہو گئی ہے نیاسال2018آزاد کشمیر میں بھی الیکشن کا سال ہے عوام لیگی حکومت سے تنگ آگئی ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے جھوٹے دعوے کیے جارہے ہیں عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ،انشاء اللہ پاکستان میں پی پی پی وضع اکثیرت سے کامیابی حاصل کرے گی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم پاکستان منتخب ہو کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے زیر اعظم بننے کے دعوے کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے ناچ گانے کی سیاست مسلمان عوام میں مقبولیت حاصل نہیں کرسکتی پٹ پٹاس کرنے والے واپس گھر کو لوٹ جائیں گے پیپلز پارٹی کے ساتھ عوام کا جمعہ غفیر ہے اس کا مقابلہ اب کوئی سیاسی جماعت نہیں کرسکتی۔

متعلقہ عنوان :