نیا سال 2018میں پاکستان کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کاسال ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نامزد کردہ وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہو کر کشمیر کی آزاد ی کے لیے اہم رول ثابت ہوگا

ْ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار اسمبلی راجہ ساجد حسین کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 2 جنوری 2018 20:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چار کھاوڑہ راجہ ساجد حسین نے کہا ہے کہ نیا سال 2018میں پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کاسال ہے، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا نامزد کردہ وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہو کر کشمیر کی آزاد ی کے لیے اہم رول ثابت ہوگا ،قائد کشمیر فخر مظفرآباد وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان 2018میں آزاد کشمیر میں جاری میگا پراجیکٹ کی تکمیل کریں گے اور آزاد کشمیر میں نئے میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عوامی وزیر اعظم تھے ان کو کرسی سے پیار نہیں بلکہ پاکستانی عوام سے پیار ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوامی ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پٹ پٹاس کرنے والے حکومت بنانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان کے مقدر میں صرف اور صرف پٹ پٹاس کرنا اور لوگوں کے سکون برباد کرنے کے علاوہ دوسرا آپشن ہی نہیں مسلم لیگ ن آمدہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر عوام کی خدمت کے لیے پاکستان میں حکومت بنائیں گی مسلم لیگ ن کو ختم کرنے کی سازش کو عوام نے مسترد کر دیا ہے پٹ پٹاس والے رو رو رو کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے میاں شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہونگے انہوں نے پہلے پنجاب بنایا ہے اب پاکستان بنائیں گے مسلم لیگ ن سے عوام محبت کرتی ہے اور کرتی رہے گی پاکستان اسلامی ممالک ہے اس میں یہودی کلچر کو ہر گز قابل قبول نہیں کرتے ۔