امریکا کی جانب سے بنا کسی معاوضے کی ادائیگی کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کیے جانے کا انکشاف

گزشتہ 16 برس کے دوران امریکا نے پاکستانی فضائی حدود میں 10 لاکھ سے زائد پروازیں کیں، لیکن بین الاقوامی قوانین کے برعکس پاکستان کو کسی قسم کا کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، پاکستان حالات خراب ہونے کی صورت میں امریکا پر اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کر سکتا ہے: سینیٹر مشاہد حسین سید

muhammad ali محمد علی منگل 2 جنوری 2018 20:22

امریکا کی جانب سے بنا کسی معاوضے کی ادائیگی کے پاکستانی فضائی حدود ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری 2018ء) امریکا کی جانب سے بنا کسی معاوضے کی ادائیگی کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکا پاکستان کی فضائی حدود بنا کسی معاوضے کا استعمال کر رہا ہے۔ مشاہد حسین سید نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 16 برس کے دوران امریکا نے پاکستانی فضائی حدود میں 10 لاکھ سے زائد پروازیں کیں۔

(جاری ہے)

لیکن بین الاقوامی قوانین کے برعکس امریکا نے پاکستان کو کسی قسم کا کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا۔ اس لیے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کو امداد دیے جانے کا دعوی درست نہیں ہے۔ پاکستان نے ملٹری اخراجات وصول کیے ہیں نہ کے کسی قسم کی امداد۔ مشاہد حسین سید کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان حالات خراب ہونے کی صورت میں امریکا پر اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔ ماضی میں سلالہ چیک پوسٹ حملے کے بعد بھی پاکستان نیٹو سپلائی روٹ بند کرکے امریکا کو سخت پیغام دے چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :