شاہ رخ خان بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خاتون کوچ کے خواہش مند

منگل 2 جنوری 2018 21:49

شاہ رخ خان بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خاتون کوچ کے خواہش مند
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2018ء) ویسے تو کسی کو کوئی بھی خواہش ظاہر کرنے سے روکا نہیں جاسکتا، لیکن بعد مرتبہ کئی اہم شخصیات بھی ایسی انوکھی خواہشات کا اظہار کردیتے ہیں کہ عام لوگ بھی ان کی خواہش پر ہنس پڑتے ہیں۔ایسی ہی ایک خواہش بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے بھی کی ہے، جو اپنے ملک کی مرد کرکٹ ٹیم کے لیے خاتون کوچ کے خواہش مند ہیں۔

بات صرف مرد ٹیم کے لیے خاتون کوچ کی خواہش تک محدود نہیں، بلکہ شاہ رخ خان نے اپنے ملک کی قومی ٹیم کے لیے اپنے ہی ملک کی معروف خاتون کرکٹر کو مرد کرکٹرز کا کوچ دیکھنا چاہتے ہیں۔شاہ رخ خان نے اپنے ٹی وی ٹاک شو ٹیڈ ٹاک (نئی سوچ) میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کو مرد کرکٹ ٹیم کا کوچ دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ٹیڈ عالمی سطح کا میڈیا ٹاک شو اورکانفرنس برانڈ ہے، جس کے دنیا کے مختلف ممالک میں مقامی ٹی وی چینلز بھی ٹیڈ کے نام سے ٹاک شوز نشر ہوتے ہیں۔بھارت میں سال 2017 کے آخر میں شاہ رخ خان کی میزبانی میں اسٹار پلس پر ٹیڈ ٹاک (نئی سوچ) کے تحت پروگرام شروع ہوا۔بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کا ٹیڈ ٹاک پروگرام آئندہ ہفتے 7 جنوری کو ریلیز ہوگا، تاہم وہ گزشتہ دن یکم جنوری کو شو کی ریکارڈنگ کیلئے پہنچیں۔انہوں نے اپنے اس پروگرام کی دہلی ٹائمز کی جانب سے شیئر کی گئی تصویرکو ٹوئیٹ کیا۔اس تصویر کے کیپشن میں یہی لکھا گیا کہ شاہ رخ خان نے میتھالی راج کو مرد کرکٹ ٹیم کا کوچ دیکھنے کے خواہش ظاہر کردی۔۔

متعلقہ عنوان :