بھارتیہ جنتا پارٹی کی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی جاری

مسلمان زیادہ بچے پیدا کرکے بھارت پر قابض ہونا چاہتے ہیں ، بنواری لال سنگھال

منگل 2 جنوری 2018 22:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2018ء) بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور رکن اسمبلی بنواری لال سنگھال نے کہا ہے کہ مسلمان زیادہ بچے پیدا کرکے بھارت پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرکردہ رہنما بنواری لال سنگھال نے مسلمانوں کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمان اپنی آبادی میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں جس کا مقصد تمام انتخابی حلقوں میں مسلمان ووٹرز کا اضافہ کرکے انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنا ہے،ایک مسلمان خاندان کم از کم 10سی12بچے پیدا کررہا ہے جب کہ ہندو جوڑا ایک یا زیادہ سے زیادہ 2 بچوں تک محدود ہے اگر یہی صورت حال رہی تو 2030 میں پورے بھارت پر مسلمانوں کا قبضہ ہوگا، یہاں تک کہ صدر، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اوراکثریتی ریاستوں پر مسلمان کامیابی حاصل کرلیں گے۔

(جاری ہے)

بنواری لال نے کہا کہ مسلمانوں کو ترقی اور تعلیم سے کوئی غرض نہیں اور ان کا سارا زور اولاد میں اضافے پر ہے جب کہ ہندو خاندان یہ سوچ کر کم بچے پیدا کررہا ہے کہ انہیں اعلیٰ تعلیم کس طرح دلائیں گے۔انہوں نے کہا کوئی بھی مسلمانوں کی اس چال کو نہیں سمجھ رہا اور نہ اسے روکنے کے لیے اقدامات ہورہے ہیں،مسلمانوں کی سوچی سمجھی سازش ہے کہ کس طرح اس ملک پر قابض ہونا ہے اسی غرض سے وہ اپنی آبادی میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :