امریکہ اور برطانیہ میں شدید سردی درجہ حرارت منفی 67 ڈگری سینٹی گریڈ ، کینیڈا میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج، پروازیں بھی متاثر

نیاگرا آبشار جم گئی، درجہ حرارت منفی 67 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے گر گیا

منگل 2 جنوری 2018 22:46

امریکہ اور برطانیہ میں شدید سردی درجہ حرارت منفی 67 ڈگری سینٹی گریڈ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) امریکہ اور برطانیہ میں شدید سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ پروزایں بھی شدید متاثر ہوئیں۔کینیڈا میں نیاگرا آبشار جم گئی، درجہ حرارت منفی 67ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے گر گیا ، سمندری طوفان ڈائلین کے برطانیہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قطب شمالی سے چلنے والی ہواؤں کے سبب بحر اوقیانوس کی ساحلی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن، فلاڈلفیا، نیویارک سٹی، بوسٹن اور دیگر شہروں میں طیاروں کی آمدورفت کا شیڈول متاثر ہونے لگا، مقامی حکام نے سرد موسم کے پیش نظر لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ کینیڈا بھی ان دنوں شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے۔ دوسری جانب برطانیہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ سمندری طوفان ڈائلین برطانیہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا جس کے نتیجے میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی ہوگی۔محکمے موسمیات کے مطابق آئرلینڈ اور جنوبی اسکاٹ لینڈ میں 80میل فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چلنے کابھی امکان ہے جس کے بعد عوام کو محتاط رہنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :