ونلڈ ٹرمپ کنفیوژ آدمی ہیں ، ان سے کچھ بعید نہیں،بیان بھارت کو خوش کرنے کیلئے دیا،مشاہد حسین سید

پاکستان کے تعاون کے بغیر امریکہ افغانستان میں آگے نہیں بڑھ سکتا ،ْسابق وزیر ٹرمپ کے بیان پر پاکستان کا ردعمل اجتماعی ہے ،ْ شیری رحمن پاکستان کو کوئی بڑا قدم نہیں اٹھانا چاہئے ،ْخسرو بختیار

منگل 2 جنوری 2018 23:00

ونلڈ ٹرمپ کنفیوژ آدمی ہیں ، ان سے کچھ بعید نہیں،بیان بھارت کو خوش کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) سابق وزیر اطلاعات مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کنفیوژ آدمی ہیں ، ان سے کچھ بعید نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خوش کرنے کیلئے پاکستان مخالف بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کنفیوژ آدمی ہیں ان سے کچھ بعید نہیں۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر امریکہ افغانستان میں آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں نائن الیون کے بعد سے 970 ارب ڈالر خرچ کئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ ٹرمپ نے غالبا امریکی فوج سے بات ضرور کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان پر پاکستان کا ردعمل اجتماعی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ ایسی شراکت داری کے بعد ٹرمپ کو ایسی بات زیب نہیں دیتی۔ شیری رحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں امریکہ کی سپلائی بند کردی تھی۔سابق وزیر مملکت اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان کو کوئی بڑا قدم نہیں اٹھانا چاہئے۔ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کو کافی حد تک محدود کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کے استحکام میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔