بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہنگامے پھوٹ پڑے، ممبئی میں ٹرین سروس معطل ،ْایک شخص ہلاک ،ْچالیس گاڑیاں تباہ

سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،ْوزیر اعلیٰ بھارت کا آئین بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے بھی کل ممبئی میں ہڑٹال کی کال دیدی

منگل 2 جنوری 2018 23:19

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہنگامے پھوٹ پڑے، ممبئی میں ٹرین سروس معطل ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ روز شروع ہونے والے مظاہرے فسادات بڑے پیمانے پر پھیل گئے اور ممبئی میں ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگامے گزشتہ روز اس وقت شروع ہوئے جب دلت قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد گروپوں کی شکل میں کوریگاؤں جنگ کی 200 ویں فتح کا جشن منانے کے لیے پونے جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کر دیا گیا۔

ممبئی کے ضلع پونے میں شروع ہونے والا تنازع ہنگاموں کی شکل اختیار کر چکا ہے ،ْ ان ہنگاموں میں اب تک ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 40 سے زائد گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں ،ْدلت قبیلے کے افراد نے اس حملے کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج اور سڑکیں بلاک کرنے کی کال دی تھی۔

(جاری ہے)

بھارت کے ریلوے حکام نے مضافائی علاقوں کٴْرلا اور وشی کے درمیان چلنے والے ٹرین سروس بھی معطل کر دی ہے ،ْممبئی ہائی وے پر منگل کو کئی گھنٹوں تک شدید ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا اٹھانا پڑا۔

مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دویندرا فیڈنوس نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔دویندرا فیڈنوس نے گزشتہ روز شروع ہونے والے فسادات کی انکوائری کا بھی حکم دے دیا جبکہ پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ان فسادات پر بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے بنیادی ستون آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کا فاشسٹ وڑن یہ ہے کہ بھارت میں دلتوں کو ہمیشہ معاشرے کے سب سے نچلے درجے پر ہونا چاہیے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ اٴْنا اور روہت ومیلا کے بعد بھیما کوریگاؤں واقعہ دلتوں کی مزاحمت کی ایک تازہ ترین مثال ہے۔بھارت کا آئین بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے بھی کل ممبئی میں ہڑٹال کی کال دی ہے۔خیال رہے کہ بھیما کوریگاؤں کی لڑائی جنوری 1818 میں برطانیہ کی ایسٹ انڈیا کمپنی اور مراٹھا کے پیشوا باجی راؤ دوئم کے درمیان لڑی گئی تھی۔

28000 جنگجوؤں پر مشتمل مراٹھی فوج نے پونے پر حملہ کیا تو اس دوران ان کا سامنا برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج سے ہو گیا۔مراٹھی قبیلے کے پیشوا باجی راؤ دوئم نے ایسٹ انڈیا کمپنی کو زیر کرنے کے لیے 2 ہزار اہلکار کوریگاؤں بھیجے تاہم ایسٹ انڈیا کمپنی جس میں دلت قبیلے سے تعلق رکھنے والے تین اہلکار بھی موجود تھے، نے مراٹھیوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

متعلقہ عنوان :