بھارتی فلم ’’برہما سترا‘‘ کی عکسبندی فروری میں اسرائیل میں شروع ہوگی

بدھ 3 جنوری 2018 12:32

بھارتی فلم ’’برہما سترا‘‘ کی عکسبندی فروری میں اسرائیل میں شروع ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) بالی وڈہدایتکارو پروڈیوسر کرن جوہر نے کہا ہے کہ فلم ’’برہما سترا‘‘ کی عکسبندی فروری میں شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ آیان مکھرجی کی فلم ’’برہما سترا‘‘ کی عکسبندی اسرائیل میں رواں سال فروری میں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کے لئے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ ، رنبیر کپور اور امیتابھ بچن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :