جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہوگا

بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جہاں وہ تین ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی

بدھ 3 جنوری 2018 13:07

کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرسوں 5 جنوری سے کیپ ٹائون میں شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جہاں وہ تین ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 جنوری تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 جنوری تک سپر سپورٹ پارک، سینچورین جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ یکم فروری کو ڈربن، دوسرا میچ 4 فروری کو سینچورین، تیسرا میچ 7 فروری کو کیپ ٹائون، چوتھا میچ 10 فروری کو جوہانسبرگ، پانچواں میچ 13 فروری کو پورٹ الزبتھ جبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 فروری کو جوہانسبرگ، دوسرا میچ 21 فروری کو سینچورین اور تیسرا 24 فروری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :