جوڑے کو ہراساں کرنے پر شہری نے پولیس کی کلاس لگا ڈالی

بدھ 3 جنوری 2018 13:50

جوڑے کو ہراساں کرنے پر شہری نے پولیس کی کلاس لگا ڈالی
چندھی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) بھارت میں جوڑے کو ہراساں کرنے پر شہری نے پولیس کی کلاس لگا ڈالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں جب ایک جوڑے نے کچھ وقت ساتھ میں گزارنے کیلئے پارک کا رخ کیا تو پولیس والوں نے دھاوا بول دیا اور دونوں کو ہراساں کرنے لگے، پولیس اہلکاروں نے دونوں کا موبائل نمبر نوٹ کیا اور انہیں اپنے گھر والوں کو بلانے کا کہا، جس پر قریب کھڑے شخص ایڈووکیٹ پراوین ملک نے مداخلت کر کے جوڑے کی جان چھڑائی۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ پراوین ملک نے پولیس سے طویل بحث کی ، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قانون کے تحت پولیس کو ان دونوں کو تنگ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :