بھارت، روس اور اسرائیل سے 1700کروڑ روپے کا اسلحہ خرید ے گا

بدھ 3 جنوری 2018 14:10

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) بھارت نے 1700کروڑ روپے سے زیادہ کے دو دفاعی سودوں کی منظوری دی ہے جن میں فضائیہ کے لئے ہدف کو نشانہ بناکر حملہ کرنے والے بم اور براک میزائلوں کی خریداری شامل ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر دفاغ نرملا سیتارمن نے ایک اہم سودے میں روس سے 240 ٹارگیٹڈ بموں کی خریداری کو منظوری دی ہے جس پر 1254کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ بھارتی فضائیہ ایک طویل عرصے سے اس طرح کے بموں کی کمی سے دوچار تھی او ریہ بم ملنے کے بعد اس کے حملہ کرنے کی صلاحیت کافی بڑھ جائے گی۔ دوسرے سودے میں اسرائیل کی میسز رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم لمیٹڈ سی131براک میزائل خریدے جائیں گے۔ ان کی خریداری پر 460کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :