بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے جو معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ‘مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کومولی گاجر کی طرح کاٹا جا رہا ہے اور دنیا چین کی نیند سو رہی ہے

سابق امیدوار اسمبلی بانی رکن مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ محمد نہیب ٹھاکر کی بات چیت

بدھ 3 جنوری 2018 14:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) سابق امیدوار اسمبلی بانی رکن مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ محمد نہیب ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے جو معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کومولی گاجر کی طرح کاٹا جا رہا ہے اور دنیا چین کی نیند سو رہی ہے اقوام متحدہ اور عالمی برادری اگر مسئلہ کشمیر حل نہیں کر سکتے تو ان اداروں کے قیام کا کوئی مقصد نہیں ہے ۔

یہ ادارے کس لیے بنائے گئے تھے ان اداروں کے قیام کا مقصد کیا تھا مقبوضہ کشمیر میں کے حالات اس وقت انتہائی نازل ہو چکے ہیں آئے روز کشمیریوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں پاکستان اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت نوٹس لینا چاہیے اوربھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سے روکنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوج نے خون سے نہلا دیا ہے ہر گھر سے شہیدوں کے جناز ے اٹھ رہے ہیں بھارتی فوج معصوم کشمیری نوجوانوں ،بچیوں ،بوڑھوں اور عورتوں پر سرعام گولیاں چلا کر انہیں شہید کر رہی ہے کہاں ہے اقوام متحدہ اور عالمی امن کے ٹھیکیدار کیا ان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دکھائے نہیں دیتے کیوں خاموش ہیں یہ ادارے اگر یہ ادارے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں دلا سکتے تو ان اداروں کے قیام کا کوئی مقصد نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک بات یاد رکھ لے کہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کو کبھی نہیں دبایا جا سکتا کشمیر ضرور آزادی حاصل کرینگے ۔