محکمہ زراعت پنجاب نے کم سے کم پانی کے استعمال سے سبزیاں اگانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرلی

بدھ 3 جنوری 2018 15:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کم سے کم پانی کے استعمال سے سبزیاں اگانے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرلی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محکمہ زراعت کے سائنسدان کو کم پانی سے سبزیاں اگانے کی روائٹی تخلیق کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ،اس حوالے سے ماہرین ریسرچ میں مصروف ہیں ، ذرائع کے مطابق سیکرٹری زراعت محمدمحمود نے دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما کے حوالے سے پنجاب میں زرعی منصوبہ بندی کرنے کے لئے ہر شعبہ کو ہدایت کردی ہے، محکمہ زراعت اب ہم ایسی ورائٹی پر کام کر رہا ہے جس سے کم پانی سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے ، اسی طرح باریک پتے اور لمبی جڑوں والی ورائٹی پر تیزی سے کام جاری ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ ایوب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مزید کئی منصوبوں میں کام جاری ہے جس میں گرمیوں کوموسمیاتی تبدیلوں سے محفوظ رکھنا بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :