انشورنس کمپنیوں میں 66 فیصد سعودائزیشن مکمل

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 3 جنوری 2018 15:10

انشورنس کمپنیوں میں 66 فیصد سعودائزیشن مکمل
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2018ء) باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ 2017ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران انشورنس کے شعبے میں سعودائزیشن کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ 2016ءکے آخر میں 58 فیصد تھی۔ یہ بات سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی( ساما) کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

احمد الخلیفی کا کہنا تھا کہ انہوں نے انشورنس کمپنیوں کو ایک سروے کراوایا ہے جس سے یہ نتائج سامنے آئے ہیں کہ 2016 میں انشورنس کمپنیوں میں سعودی ملازمین کی تعداد 58 فیصد تھی جو کہ 2017 کی تیسری سہ ماہی میں بڑھ کر 66 فیصد ہو گئی ۔ جبکہ اسے 100 فیصد تک لے جانے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی انکا نفاذ بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :