پانچویں عالمی بلائینڈ کرکٹ کپ کیلئے بھارتی بلائینڈکرکٹ ٹیم کو کلیئرنس نہ دیئے جانے پر ورلڈ کپ کے شیڈول میں ردوبدل کر دیا گیا

بدھ 3 جنوری 2018 16:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے پانچویں عالمی بلائینڈ کرکٹ کپ کیلئے بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے اپنی بلائینڈکرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی کلیئرنس نہ دینے پر ورلڈ کپ کے شیڈول میں ردوبدل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی بی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بھارتی ٹیم نے شیڈول کے مطابق 6جنوری کو پاکستان کے دورہ پر آنا تھا جس کے لئے پنجاب حکومت نے تمام ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی کا انتظام بھی کیا تھا تاہم بھارتی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی کلیئرنس نہ دینے پر شیڈول میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 8جنوری کوپاکستان اوربنگلہ دیش کے مابین افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلاجائے گا۔ پاکستان اوربھارت 12 جنوری کو متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے اول کرکٹ گراونڈ پرمدمقابل ہوں گے ایونٹ کافائنل 21 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں اگر اسے پاکستان آنے کا این اوسی نہ ملاتو اس صورتحال میں فائنل 19 جنوری کو شارجہ میں کھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :