پاک بحریہ نے اندرون ملک تیارکردہ حربہ نیول کروزمیزائل کا کامیاب تجربہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 3 جنوری 2018 16:46

پاک بحریہ نے اندرون ملک تیارکردہ حربہ نیول کروزمیزائل کا کامیاب تجربہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 جنوری 2018ء) : پاک بحریہ نے اندرون ملک تیارکردہ حربہ نیول کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، نیول چیف نے پی این ایس سے فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان بحریہ نے بتایاکہ پاک نیوی نے بحری جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت کا مظاہرکیا۔پاک بحریہ نے اندرون ملک تیارکردہ حربہ نیول کروزمیزائل کاکامیاب تجربہ کرلیا۔

(جاری ہے)

میزائل نے ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔پی این ایس ہمت نے اندرون ملک تیارکردہ حربہ نیول کروزمیزائل فائر کیا۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کامظاہرہ پاک بحریہ کی فائرپاورکی قابل اعتماد صلاحیت کامظہرہے۔میزائل سطح آب سے سطح آب پرمارکرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت بھی رکھتاہے۔نیول چیف نے پی این ایس سے فائرنگ کامظاہرہ دیکھا۔ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے نیول آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمینان کیا۔دفاعی صلاحیتوں کومزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :