بھارتی قید سے رہائی پانے والا 12سالہ ننھا قیدی گھر پہنچ گیا ماں خوشی سے نڈھال

بدھ 3 جنوری 2018 16:47

بھارتی قید سے رہائی پانے والا 12سالہ ننھا قیدی گھر پہنچ گیا ماں خوشی ..
 لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین ۔3جنوری2017ء) :ماں ہمیشہ اپنی اولاد پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لئے تیار رہتی ہے اور کوشش کرتی ہے کہ اپنی حیثیت سے زیادہ اپنے بچوں کی خواہش پوری کرے لیکن جب اچانک سے اس کی اولاد اس سے بچھڑ جائے تو ماں کے دکھ برے جزبات کوئی نہیں سمجھ سکتا ,ایسا ہی کچھ حسنین کی والدہ کے ساتھ ہواجب اس کے بیٹےحسنین کو 17 مئی 2017ئ کو بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہل کاروں نے گرفتارکیا گونگا بہرا ہونے کی وجہ سے یہ اپنا نام پتا کچھ نہیں بتا سکتا تھا جس کی وجہ سے اس کی شناخت مشکل ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کے مطابق سماعت اور گویائی سے محروم 12 سالہ بچے حسنین کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔جب وہ کئی ماہ بعد اپنے گھر واپس لوٹا تو اس کی ماں خوشی سے نڈھال ہو گئی ۔اور حسنین کے تمام رشتے دار نے حسنین کی واپسی پر بہت خوش ہوئے ۔تمام علاقہ مکین نے حسنین کی واپسی پر اس کے والد کو مبارک باد دی ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

متعلقہ عنوان :