بھارت میں شہری نے گنجے پن سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی

بدھ 3 جنوری 2018 16:53

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) بھارت میں شہری نے گنجے پن سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر مادورائی میں 27 سالہ شخص متھن راج گنج پن کی وجہ سے کافی مایوسی کا شکار تھا اور کئی طرح کی دوائیں اور علاج کرانے کے بعد بھی اس کے سر کے بال واپس نہ آسکے جس پر مایوس ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ متھن راج سافٹ ویئر انجنیئر اور آئی ٹی کمپنی میں نوکری کرتا تھا، متھن راج جلد کی بیماری کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے بال گررہے تھے۔متھن راج کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گنج پن کے باعث پریشان رہتا تھا، اتوار کی صبح جب انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو متھن کی گلے میں پھندہ لگی ہوئی لاش ملی ۔

متعلقہ عنوان :