بھارتی منڈی میں چینی سمارٹ فونز کے اشتراک میں اضافہ

بدھ 3 جنوری 2018 16:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) بھا رتی منڈ یو ں میں چینی سما رٹ فو نز میں تیزی سے اضا فہ ہو گیا،چائنہ ر یڈ یو انٹر نیشنل نے بھارتی میڈیا کا حوا لہ دیتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت کے اعداد و شمار کے مطا بق گز شتہ دو سا لو ں میں چین کے می فون ،ویووہ،اوپو سمیت سمارٹ فونز کے تین برانڈز کی بھارت میں فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔

سما رٹ فو نز کی فروخت کی کل مالیت تقریباً تین ارب چون کروڑ اسی لاکھ امریکی ڈالرز بنی ہے۔کی دو تاریخ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی منڈی میں داخل ہونے کے تیسرے سال میں اسمارٹ فونز کیان تین چینی برانڈز کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پچھلے مالیاتی سال کے مقابلے میں ویووہ کی فروخت میں چھ گنا اضافہ ہوا،جب کہ می فون اور اوپو کی فروخت آٹھ گنا سے بڑھی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس بھارت میں سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی مائیکرو میکس کی فروخت میں بیالیس فیصد کی کمی آئی ہے۔بین الاقوامی ڈیٹا کمپنی کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ جولائی دو ہزار سترہ سے ستمبر تک بھارت کی منڈی میں می فون کا اشتراک تیئیس اعشاریہ پانچ فیصد تھا جب کہ ویووہ اور اوپو کا اشتراک بالترتیب آٹھ اعشاریہ پانچ اور سات اعشاریہ نو فیصد تھا۔ ہائی اینڈ مصنوعات پر توجہ ، سستی قیمت ،فروخت کے ذریعوں پر سرمایہ کاری چینی سمارٹ فونز کے اشتراک میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں۔

متعلقہ عنوان :