5واں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمدسے انکار پر ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی

بدھ 3 جنوری 2018 16:55

لاہور۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) پاکستان اور یو اے ای میں مشترکہ طور پر منعقدہونے والے پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی کلیئرنس دینے سے بھارتی وزارت خارجہ نے انکار کر دیا،بھارتی ٹیم کی پاکستان آمدسے انکارکے بعد ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی،اب افتتاحی میچ آٹھ جنوری کوپاکستان اوربنگلہ دیش کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلاجائے گا، پاکستان اوربھارت 12 جنوری کو متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے اول کرکٹ گرائونڈ پرمدمقابل ہوں گے ،ایونٹ کافائنل 21 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں اگر اسے پاکستان آنے کا این اوسی نہ ملا تو اس صورتحال میں فائنل شارجہ میں کھیلاجائیگا۔