اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزں2017ء میں داخل طلبہ کے کوائف اپنی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے

بہار 2018ء کے داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے ،ْڈائریکٹر شعبہ داخلہ

بدھ 3 جنوری 2018 17:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء)"علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزں2017ء میں پیش کئے گئے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے مختلف پروگرامز میں داخل تمام طلباء و طالبات کے کوائف اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے ہیں ۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ نے اس سمسٹر کے کسی بھی تعلیمی پروگرام میں داخلے کے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی داخلے کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ایڈمیشن کنفرمیشن یا ابجکشن ایریا سے کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ جن امیدواروں کے داخلہ فارم نامکمل تھے یا ان کے داخلہ فارم پر کوئی اعتراض لگایا گیا ہے وہ اپنے اعتراضات جلد از جلد دور کرلیں تاکہ ان کا داخلہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جن طلبہ کے داخلہ فارمز پر اعتراضات ہیں ان کو بذریعہ ایس ایم ایس اور بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک اطلاع دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخل طلبہ کو کتابوں کی ترسیل کا عمل تیزی سے جاری ہے ،ْ شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر کے مطابق داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب تمام طلبہ و طالبات کو جنوری کے دوسرے ہفتے تک کتابیں موصول ہوجائیں گی بصورت دیگر طلبہ کتابوں کی معلومات کے لئے ای میل [email protected]یا یونیورسٹی کی ھیلف لائن کے فون نمبر 051-111-112-468پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق نئے سمسٹر کے داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے۔