پنجاب میں ڈرپ نظام آبپاشی کوسولر سسٹم کی مدد سے کامیابی سے چلایا جاسکتاہے ،محکمہ زراعت

بدھ 3 جنوری 2018 17:53

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈرپ نظام آبپاشی کوسولر سسٹم کی مدد سے کامیابی سے چلایا جاسکتاہے کیونکہ صوبہ پنجاب میں ایک سال میں تقریبا 300دن تک سورج کی روشنی کی ایک موثرمقدار روزانہ8 گھنٹے دستیاب ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کو 80فیصد سبسڈی پر سولرسسٹم فراہم کررہاہے۔ اس منصوبے کے تحت20ہزار ایکڑ رقبہ پر ڈرپ نظام آبپاشی چلانے کیلئے رعایتی قیمت پر سولرسسٹم کاشتکاروں کو دیئے جارہے ہیں ۔ترجمان نے مزیدکہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے سمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے منافع بخش زراعت کو فروغ دیاجارہاہے۔۔