2017 کے دوران بھارت کی سونے کی درآمد میں 67 فیصد اضافہ

بدھ 3 جنوری 2018 18:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ 2017 کے دوران بھارت کی سونے کی درآمد میں 67 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ صارفین کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

قیمتی دھاتوں کے حوالے سے ایک مشاورتی فرم کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق 2017 کے دوران بھارت نے 855 ٹن سونا درآمد کیا جو 2016 کی نسبت 67 فیصد زیادہ ہے۔سال کے دوران سپاٹ گولڈ کے نرخوں میں مجموعی طور پر 13 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 2010 کے بعد کسی سال ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال کے دوران صارفین کی سطح پر زیورات کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ ہوا جس کے باعث تاجروں کی جانب سے بھی خریداری میں تیزی دیکھنے میں آئی۔۔

متعلقہ عنوان :