کرکٹ کے بعد اب سچن ٹنڈولکر شیف بن گئے

نیو ایئر پر اپنے دوستوں کیلئے کھانا پکانا میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے،سابق بھارتی بلے باز کا ٹوئٹر پر پیغام

بدھ 3 جنوری 2018 18:51

کرکٹ کے بعد اب سچن ٹنڈولکر شیف بن گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نیا سال شروع ہوتی ہی شیف کے روپ میں دکھائی دیے جب وہ اپنے خاندان اور دوستوں کیلئے کھانے بنارہے تھے۔ٹنڈولکر نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیو ایئر پر اپنے دوستوں کیلئے کھانا پکانا میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے۔ مجھے اچھا لگا کہ سب نے میرا بنایا ہوا کھانا پسند کیا اور وہ انگلیاں چاٹنے لگ گئے۔

امید ہے کہ آپ کے نئے سال کی شروعات بھی اچھی ہوئی ہوگی، آپ سب کو نیا سال مبارک۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ٹنڈولکر انفرادی زندگی میں کرکٹ کھیلنے کی اہمیت کا اظہار اپنی ایک ویڈیو میں کرچکے ہیں۔میرے والد رامیش ٹنڈولکر ایک شاعر اور مصنف تھے، اور انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ، وہ چاہتے تھے کہ میں زندگی میں جو چاہتا ہوں وہ بنوں۔ والد نے مجھے کھیلنے کی پوری اجازت دی تھی اور یہی میرے لئے ان کی طرف سے ایک قیمتی تحفہ ہے اور اس تحفہ کی وجہ سے میں ہمیشہ ان کا شکر گزار رہوں گا۔سچن کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پریسنگ کے کافی مسائل ہیں جن پر جلد سے جلد توجہ کرنی چاہیے لیکن ایک کھلاڑی کی حیثیت سے میں صرف کھیل اور فٹنس پر توجہ دینا بہتر سمجھتا ہوں

متعلقہ عنوان :