میرے پاس جوہری حملے کا بڑا اور طاقتور بٹن موجود ہے ،ْامریکی صدر ٹرمپ

بدھ 3 جنوری 2018 19:32

میرے پاس جوہری حملے کا بڑا اور طاقتور بٹن موجود ہے ،ْامریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس بھی جوہری حملے کا بٹن موجود ہے جو بہت بڑا اور زیادہ طاقتور ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے سربراہ کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کی میز پر ہر وقت ایٹمی ہتھیار چلانے کا بٹن موجود رہتا ہے تاہم کیا کوئی قحط زدہ اور کمزور حکومت میں سے کوئی ان کو بتائے گا کہ میرے پاس بھی جوہری حملے کا بٹن موجود ہے جو بہت بڑا اور زیادہ طاقتور ہے اور وہ بٹن کام بھی کرتا ہے۔

چند روز قبل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا تھا کہ ان کی میزپرہر وقت ایٹمی ہتھیار چلانے کا بٹن موجود رہتا ہے تاہم جب تک ہم پر جنگ مسلط نہیں کی جائے گی تب تک جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :