سزائیں پوری کرنے کے باوجود پاکستانی قیدیوں کو بھارتی جیلوں سے رہا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وزرات خارجہ سے جواب طلب

بدھ 3 جنوری 2018 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں سزائیں پوری کرنے کے باوجود پاکستانی قیدیوں کو بھارتی جیلوں سے رہا نہ کرنے کے خلاف سماجی تنظیم کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت ،عدالت نے 22 جنوری تک وزارت داخلہ اورخارجہ سے جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں سماجی تنظیم کی جانب سے سزائیں پوری کرنے کے باوجود پاکستانی قیدیوں کو بھارتی جیلوں سے رہا نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ کئی برسوں سے پاکستانی بھارتی جیلوں میں بند ہیں بھارتی جیلوں میں بند پاکستانی اپنی سزائیں پوری کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جا رہاہے ۔درخواست میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام نے تمام قیدیوں کی تصدیق کا عمل بھی مکمل کردیا ہے بھارت میں قید پاکستانیوں کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے ۔سزائیں پوری کرنے کے باوجود بھارت پاکستانی قیدیوں کورہا نہیں کررہا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ وزارت خارجہ،قانون وانصاف اوردیگرکواقدامات کرنے کاحکم دیا جائے ۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے 22 جنوری تک وزارت داخلہ اوردفترخارجہ سے جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :