بھارت نے پاکستان کو نیشنل نالج نیٹ ورک تک رسائی کی سارک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا

بھارت نے سارک کے چھ ممالک کے درمیان رابطے کیلئے ٹیلی کام کمپنی کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا

بدھ 3 جنوری 2018 20:16

بھارت نے پاکستان کو نیشنل نالج نیٹ ورک تک رسائی کی سارک ممالک کی فہرست ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء) بھارت نے پاکستان کو نیشنل نالج نیٹ ورک تک رسائی کی سارک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ جس کے بعد بھارت نے سارک کے چھ ممالک کے درمیان رابطے کیلئے ٹیلی کام کمپنی کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے سائنسی ڈیٹا بیس اور ایڈوانس تحقیقی تنصیبات تک ریموٹ رسائی کو شیئر کرنے کی لئے سارک ممالک کے نیشنل نالج نیٹ ورک کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے این کے این کو سارک کے چھ ممبر ممالک افغانستان، بنگلہ دیش ، بھوٹان ، مالدیپ ، نیپال اور سری لنکا کے تحقیقی اور تعلیمی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کیلئے ٹیلی کام کمپنی کی تعیناتی کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق این کے این یا نیشنل نالج نیٹ ورک تک رسائی کی فہرست سے بھارت نے صرف پاکستان کو خارج کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے سرحد پار پاکستان کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر سرکاری سطح پر پاکستان سے بات چیت روک رکھی ہے۔ ہ سرد مہری اب تحقیقی تعاون کے شعبے میں کھل کر سامنے آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :