پنجاب یونیورسٹی میں مچھلی کی فروخت کاباقاعدہ آغاز

بدھ 3 جنوری 2018 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام نیو کیمپس میں مچھلی کی فروخت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔پنجاب یونیورسٹی میں تھیسز ریسرچ، عملی مشقوں اور طلبہ کی تربیت کیلئے چھ ایکڑ رقبے پر فش ریسرچ فارمز بنائے گئے ہیں۔ ان فارمز سے زائد مقدار میں حاصل ہونے والی مچھلی یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کو سستے داموں فروخت کی جاتی ہے جس کیلئے ہفتے میں ایک دن مختص ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان نے فشریز ،جنگلی حیات اور چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال سمیت فیلڈ سے متعلقہ دیگرشعبوں میںبہترین کام کرنے پر شعبہ زوالوجی کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے فشریز اور انڈسٹریز کے شعبہ جات میں روابط کیلئے اقدامات پر شعبہ زوالوجی کی تعریف کی۔ چیئرمین شعبہ زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی نے شعبہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور انچارج فش ریسرچ فارم حافظ عبد اللہ شاکر کو ریسرچ فارم میں مچھلیوں کی زیادہ افزائش پر مبارک باد پیش کی۔ افتتاحی تقریب میں شعبہ کے اساتذہ، طلبائو طالبات ، ریسرچرز اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مچھلیاں خریدیں۔

متعلقہ عنوان :