باہربیٹھ کرپاکستان کودھمکانے والےبال بھی بیکا نہیں کرسکتے،آرمی چیف

آرمی چیف کا3 بیٹوں کی شہادت پرعظیم خاندان کوزبردست خراج تحسین،محمد علی خان کے مزید4 بیٹے اور4 بھتیجے پاک فوج میں تعینات ہیں،محمد علی خان کا گاؤں کیلئےخصوصی فلاحی پیکج پرشکریہ،دشمن قوتیں جان لیں! ایسے بہادربیٹوں کی موجودگی میں پاکستان پرکوئی آنچ نہیں آسکتی،جنرل قمر جاوید باجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 3 جنوری 2018 19:22

باہربیٹھ کرپاکستان کودھمکانے والےبال بھی بیکا نہیں کرسکتے،آرمی چیف
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 جنوری 2018ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گڑھ خیل کرک میں محمد علی خان کے گھر پہنچ گئے،آرمی چیف نے محمد علی خان سے ان کے 3 بیٹوں کی شہادت پراظہارتعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محمد علی خان سے ملاقات کی،جس میں آرمی چیف نے عظیم خاندان محمد علی اور اس کی اہلیہ کوعظیم قربانیوں پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایسے عظیم والدین اوربیٹوں کی موجودگی میں کوئی دھمکی پاکستان کونقصان نہیں پہنچاسکتی۔ایسے بہادربیٹوں کی موجودگی میں ہرخطرے سے نمٹ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دشمن قوتیں جان لیں !ایسے بہادرنوجوانوں کی موجودگی میں پاکستان پرکوئی آنچ نہیں آسکتی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ میں ہردم شہادت کیلئے تیار فوجی جوانوں کا سپہ سالار ہوں۔

ان شہداء کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں۔ ان کی حب الوطنی اور قربانیوں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پرامن پاکستان کیلئے حب الوطنی کایہ جذبہ عظیم ہے۔اس جذبے کاکوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔آرمی چیف نے عظیم خاندان کوسلام بھی پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق محمد علی خان کے 3بیٹوں نے مادوطن کے دفاع کیلئے جام شہادت نوش کیا۔

محمد علی خان کے 8بیٹے ہیں۔محمد علی خان کے مزید 3بیٹے ایف سی اور پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔محمد علی خان کے 4بھتیجے بھی پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔جبکہ 2بھتیجے بھی مادروطن کے دفاع میں شہید ہوچکے ہیں۔اس موقع پرمحمد علی خان نے آرمی چیف کی جانب سے گاؤں کیلئے خصوصی فلاحی پیکج پرشکریہ اداکیا۔دریں اثناں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے میرانشاہ میں یادگار شہداء پردعائے مغفرت کی اور پھول بھی چڑھائے۔اس موقع پر جی اوسی میرانشاہ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوسکیورٹی صورتحال ، سماجی و ترقیاتی منصوبوں اور متاثرین کی بحالی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پرنئے تعمیرہونے والے قلعوں اور سرحدی باڑ کے کام کامعائنہ بھی کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کونقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی سے بھی آگاہ کیاگیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈرپرسکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کوسراہا۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ بھی تھے۔