بھارت نے اسرائیل سے 50 کروڑ ڈالر مالیت کا جنگی ساز و سامان خریدنے کا معاہدہ منسوخ کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 جنوری 2018 19:42

بھارت نے اسرائیل سے 50 کروڑ ڈالر مالیت کا جنگی ساز و سامان خریدنے کا ..
تل ایب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جنوری۔2018ء) بھارت نے اسرائیل سے 50 کروڑ ڈالر مالیت کا جنگی ساز و سامان خریدنے کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے باضابطہ مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 50 کروڑ مالیت کی ہونے والی ’اسپائک ڈیل‘ منسوخ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت بھارت کو اسرائیل سے 8 ہزار اسپائک میزائل، اور 300 لانچرز کے علاوہ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم بھی خریدنا تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ بھارت سے ایک ہفتہ پہلے منسوخ کیا گیا ہے۔ اسرائیل سے میزائل خریدنے کی صورت میں داخلی سطح پر میزائلوں کی تیاری کا پروگرام متاثرہوتا۔ اس لئے معاہدہ ہی ختم کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسپائک سسٹم دنیا بھر میں صرف 26 ممالک استعمال کررہے ہیں اور بھارت نے مذکورہ ٹیکنالوجی حاصل طویل المدتی مذاکرات کے بعد حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :